بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی میک اپ کے بغیر تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی میک اپ کے بغیر تصاویر سامنے آگئیں

 لندن: بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی میک اپ کے بغیر تصاویر سامنے آئی ہیں۔


 پریانکا چوپڑا کی ان تصاویر میں اداکارہ ایکسرسائز کے لیے اپنے گھر سے باہر جا تی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے نو میک اپ لک تصاویر میں جامنی اور گرے رنگ کا جاگنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ سرمئی رنگ کا بیگ بھی تھاما ہوا ہے۔


2000میں ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجانے والی نامور بھارتی اداکارہ بغیر میک اپ کے کتنا خوبصورت لگ رہی ہیں؟ اس بات کا فیصلہ ان کے مداحوں کی طرف سے آنا ابھی باقی ہے۔


خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ٹاپ پیڈاداکاراؤں میں شامل پریانکا ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔بھارتی اداکارہ نے 2018میں امریکی گلوکارکر نک جونس سے بھارت میں شادی کر لی تھی،  اس جوڑی کا شمار دنیا کی مشہور ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔