عامر کے کرکٹ چھوڑنے کا افسوس لیکن فیصلے کا احترام کرتا ہوں: احسان مانی

عامر کے کرکٹ چھوڑنے کا افسوس لیکن فیصلے کا احترام کرتا ہوں: احسان مانی
کیپشن: عامر کے کرکٹ چھوڑنے کا افسوس لیکن فیصلے کا احترام کرتا ہوں: احسان مانی
سورس: فائل فوٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے سے افسوس ہوا۔احسان مانی کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس نے خود فیصلہ کیا کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتا جو کہ افسوس کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی وجہ سے بھی میڈیا پر بہت کچھ ہوا، وہ ابھی نوجوان ہے جب اس پر پابندی تھی تو پاکستان کرکٹ نے اس کا ساتھ دیا اور جب وہ کھیل میں واپس آئے تو اس وقت بھی اسے بہت سپورٹ کیا۔
احسان مانی نے کہا کہ عامر اب نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ ان کے لیے مستقبل میں بہتری ہو۔خیال رہے کہ چند ہفتے قبل محمد عامر نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے بیانات سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔