کویت: غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت

کویت: غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت
کیپشن: کویت: غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت
سورس: فائل فوٹو

کویت سٹی : کویت میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے اقدامات کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔ یہ بات کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی "کرونا" نے  بتائی۔ ادھر کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ کے مطابق کرونا سے شدید متاثرہ ممالک سے براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے افراد 14 روز کے لیے  مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے "کویت مسافر" کی ویب سائٹ کے ذریعے اندراج ہو گا۔ ہوٹل میں قیام کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنا ہوں گے۔
دیگر ممالک سے آنے والے مسفاروں کو "کویت مسافر" پلیٹ فارم کے ذریعے اندراج کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں 7 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ مسافر مزید 7 روز کی عرصہ گھر میں قرنطینہ میں رہ کر پورا کریں گے۔ آج سے نافذ العمل نئے اقدامات صحت سے متعلق حکام کی ہدایات پر سامنے آئے ہیں۔ ان کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی سے بعض لوگوں کو استثنا حاصل ہو گا۔ ان میں بیرون ملک علاج کے لیے جانے والے کویتی مریض، بیرون ملک زیر تعلیم کویتی طلبہ، 18 برس سے کم عمر مسافر جو کسی ساتھی کے بغیر ہوں، سفارتی عملہ اور طبی عملہ شامل ہے۔ ان افراد کو قرنطینہ کے پورے 14 روز گھر میں ہی گزارنا ہوں گے۔