پاک ترک فوجی مشقیں ختم

پاک ترک فوجی مشقیں ختم
کیپشن: پاک ترک فوجی مشقیں ختم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوگئی ہیںآئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیلا میں پاکستان ترکی مشترکہ فوجی مشق "اتاترک الیون 2021" کی اختتامی تقریب  ہوئی۔


ترک اسپیشل فورسز اور پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ نے مشقوں میں حصہ لیا۔تین ہفتے پر محیط مشق میں انسداد دہشتگردی، سرچ آپریشن اور ایریا کلیئرنس شامل تھا۔انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اختتامی تقریب میں ترکی سے اعلی سطح فوجی وفد بھی شریک ہوا۔