پی ایس ایل 6: پہلے میچ میں کراچی کنگز کو فتح کیلئے 122 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 6: پہلے میچ میں کراچی کنگز کو فتح کیلئے 122 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب ٹام بینٹن 5 رنز پر عماد وسیم کا نشانہ بنے، کپتان سرفراز احمد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کرس گیل نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، گیل کو ڈین کرسٹن نے آؤٹ کیا، سیم ایوب 8 رنز بنا کر عامر یامین کا نشانہ بنے، اعظم خان 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔
محمد نواز 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، بین کٹنگ کو 11 رنز پر ارشد اقبال نے بولڈ کیا، عثمان شنواری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، عماد وسیم، عامر یامین، ڈین کرسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے لیے حکمت عملی بنائی ہے، کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھا ٹریک ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، فاسٹ بولنگ سے مطمئن ہوں۔