پی ایس ایل کے رنگا رنگ میلے کا آغاز ہو گیا

پی ایس ایل کے رنگا رنگ میلے کا آغاز ہو گیا
کیپشن: پی ایس ایل کے رنگا رنگ میلے کا آغاز ہو گیا
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ہے اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں اس کی افتتاحی تقریب  ہوئی۔  نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ ملکی اورغیرملکی فنکاروں نے پرفارمنس دی۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ شائقین کرکٹ ہی ہیں اور اس مرتبہ ان سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں جبکہ اس میں شریک تمام فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔