لاہور کے تعمیراتی شعبے میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

لاہور کے تعمیراتی شعبے میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

دبئی: حکومت  پنجاب  اور دھابی گروپ کے درمیان سرمایہ کاری کا بڑا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت لاہور میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  دھابی گروپ پنجاب میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہو گئی،  دھابی گروپ اور پنجاب حکومت لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے  جا رہےہیں۔منصوبے کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش مہیا ہو سکے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا  کہ دھابی گروپ اس تاریخی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر قسم کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا، مبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراعظم کے ویژن کے مطابق  پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیاگیا ہے، صوبے  میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لاہور کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات  کی ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی مثالی ہے اور دنیا بھر کیلئے ایک  مثال ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے  دبئی ایکسپو میں اماراتی پویلین کا دورہ بھی  کیا ۔

مصنف کے بارے میں