معروف اداکارہ کی لاش گاڑی سےبرآمد

معروف اداکارہ کی لاش گاڑی سےبرآمد

لاس اینجلس: معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے پرلمین گاڑی میں  مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  43 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ تین روز سے لاپتہ تھیں تاہم دو روز قبل ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہو ئی ہے۔ تاہم موت کی وجہ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان کے مطابق اداکارہ کی لاش جمعے کی صبح ہالی ووڈ میں رنین کینین پارک کے داخلی دروازے کے قریب کھڑی ایک  گاڑی سے ملی۔

واضح رہے کہ اداکارہ  لنڈسے پرلمین کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے چند روز قبل  ان  کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور 13 فروری کو جب وہ گھر واپس نہیں لوٹیں تو اسے تلاش کرنے میں عوام سے مدد کی درخواست کی تھی۔

مصنف کے بارے میں