ہیلتھ کارڈ نیا پروگرام ہے، ابتدا میں کچھ نہ کچھ مسائل ہو تے ہیں: یاسمین راشد

 ہیلتھ کارڈ نیا پروگرام ہے، ابتدا میں کچھ نہ کچھ مسائل ہو تے ہیں: یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنی تنقید کر سکتی ہے کرے ، ہیلتھ کارڈ نیا پروگرام ہے ابتدا میں کچھ نہ کچھ مسائل ہو تے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  ایک لاکھ سے زائدافراد صحت کارڈ سے مستفید ہوچکے ہیں، اس وقت پنجاب کی 73 فیصد آبادی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہو سکتی ہے، اسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولتیں دے رہے ہیں جبکہ تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو پینل پرلانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ پرائیویٹ اسپتالوں  کی مدد سےسرکاری اسپتالوں پر بوجھ کم ہوسکے۔ 

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ملک میں 30 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے ہےجنہیں صحت کارڈ دیئے، جبکہ 70 فیصد آبادی جو اپنےپیسوں سے علاج کراتی تھی انہیں بھی سہولت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں کچھ نہ کچھ مسائل کا سامنا ہوتا ہے تاہم صحت کارڈ سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی نے آج تک ماں بچے کیلئے اسپتال بنانےکاسوچاہی نہیں تھا، جنوبی پنجاب میں ماں بچےکیلئے اسپتال کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر تنقید کرنےوالوں کی ذہنیت پر صرف افسوس ہی کرسکتےہیں، اس اقدام پر تنقید افسوسناک امر ہے۔ اپوزیشن حکومت پرجتنی تنقید کرناچاہتی ہےکرلے۔

مصنف کے بارے میں