حکومتی قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے: مریم نواز 

حکومتی قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے: مریم نواز 
سورس: file

لاہو : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کے قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ   میڈیا قوانین  کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے مگر  یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں۔ 

واضح رہے کہ  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے ہیں۔ ترمیمی ایکٹ میں شخص کی تعریف بھی شامل کردی گئی ہے۔ شخص میں کوئی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن، ادارہ یا اتھارٹی شامل ہے۔ جرم ثابت ہونے پر 5 سال تک قید ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں