ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی 

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی 
سورس: file

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ہار کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

 ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری سکور کیا۔ ڈیوڈ ولے نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ لائم ڈاؤسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں