جسٹس مظاہر نقوی میں اخلاقی جرات ہے تو استعفیٰ دیں: مریم نواز 

جسٹس مظاہر نقوی میں اخلاقی جرات ہے تو استعفیٰ دیں: مریم نواز 
سورس: File

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان  جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں توچپ کرالو ۔ ملک کو ایمان دارججز کی ضرورت ہے ،عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں ۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کررہا ہے۔ پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، نام آئے کتنے دن گزر گئے لیکن جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، کیا نہیں دینا چاہیے؟ 

انہوں نے کہا کہ میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں، تاریخ میں ایسے ججز کا نام بابا زحمت کی طرح آئے گا ۔ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ بھر کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی ۔ انشاء الله عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ کیا عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیوز تمھاری لیک ہورہی ہیں اور کہتا ہے عدلیہ کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے، عدالت بلاتی ہے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ٹانگ کا پلستر ہی نہیں اتر رہا جب کہ میں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر پیشیاں بھگتیں، کیا عدلیہ میں سہولت کاری نواز کو حاصل تھی؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتا جیلوں بھرو اور خود ڈوگر کو کہتا رات پولیس پکڑنے تو نہیں آرہی؟ رات آسانی سے گزر تو جائے گی ناں؟ راولپنڈی والوں کیا بزدل پاکستان قوم کا لیڈر ہوسکتا یے؟ گرفتاری دینے کے لیے شیر کا دل چاہیے، بزدل خان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ان کی ٹانگ کا پالستر نہ ہوگیا پشاور کی بی آر ٹی ہوگئی، بھائی جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں تو چپ کرالو۔

انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن نے جیلیں نہیں کاٹیں؟ بیٹی کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، عمران خان تم ڈر کر بنکر میں بیٹھے ہو جس دن رانا ثناء اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تو تم کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا مگر ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام عائد کرنے والے  خود بنکر میں بیٹھے ہیں ۔۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بچائے گی۔

مصنف کے بارے میں