توہین عدالت کا خوف، عمران خان کا چھٹی بار طلبی پر آج ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ 

توہین عدالت کا خوف، عمران خان کا چھٹی بار طلبی پر آج ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور :توہین عدالت کا خوف، عمران خان نے  بالاخر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔  چیئرمین پی ٹی آئی دوپہر 2 بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پر سینئر قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔

واضح رہے کہ 16 فروری کو عمران خان  حفاظتی ضمانت کیس میں لاہورہائیکورٹ کی طرف سے بار بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے 5 مواقع دیے تھے جس پر دو بجے چھٹا موقع ہے ۔ درخواست پر دستخط کی ویری فکیشن کے حوالے سے عدالت انہیں طلب کررہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں