حکومت مہینوں کی سوچ بچار کے بعد فیصلے کرتی ہے آپ فوری سٹے دے دیتے ہیں، آپ کا کام قانون دیکھنا ہے دوسروں  کے کام میں مداخلت نہیں،توہین عدالت سے نہیں ڈرتا: وزیر اعلیٰ بلوچستان ججوں پر پھٹ پڑے

حکومت مہینوں کی سوچ بچار کے بعد فیصلے کرتی ہے آپ فوری سٹے دے دیتے ہیں، آپ کا کام قانون دیکھنا ہے دوسروں  کے کام میں مداخلت نہیں،توہین عدالت سے نہیں ڈرتا: وزیر اعلیٰ بلوچستان ججوں پر پھٹ پڑے
سورس: File

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو حکومتی فیصلوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر سٹے دینے پر ججوں پر بھٹ پڑے ہیں۔کہتے ہیں آپ کون ہوتے ہیں ہمیں سنے بغیر سٹے دینے والے۔ توہین عدالت سے نہیں ڈرتا۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور کابینہ مہینوں کی سوچ بچار کے بعد فیصلے کرتے ہیں اور آپ سنے بغیر سٹے دیتے ہیں۔ آپ کو کسی بات کی سمجھ نہیں آ رہی ہمیں بلائیں تو صحیح ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کام اور ٹرانسفر ہم نے کیوں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کا کام آئین کی دیکھ بھال ہے۔دوسروں معاملات میں مداخلت نہیں  کرنی ہے۔ مسئلہ یہی ہے کہ ہم دوسروں کے کام میں مداخلت کرتے ہیں جس کا جو کام ہے کرے۔ ہم ایوان کی توہین نہیں دیں گے۔ 

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آئندہ اگر ججوں بغیر سنے سٹے دیا تو میں خود عدالت میں پیش ہوں گا کسی ملازم کو نہیں بھیجوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ ہم نے فیصلہ کیوں کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں