محمد عامر انجری کا شکار ، اگلے میچوں سے آؤٹ 

محمد عامر انجری کا شکار ، اگلے میچوں سے آؤٹ 
سورس: File

کراچی :پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز سے ہونے والے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر  نہیں کھیلیں گے۔ 

کراچی کنگز کی انتظامیہ کے مطابق محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہیں ۔ وہ ٹیم کے ساتھ ملتان کا سفر نہیں کریں گے۔ ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔

کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم اگلے دو میچز کے لیے آرام کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دی تھی ۔ایونٹ میں کراچی کنگز کو یہ پہلی کامیابی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں