عمران خان کو گاڑی سے اتار کر عدالت لانا ممکن نہیں، ججز حاضری قبول کریں: شاہ محمود قریشی

عمران خان کو گاڑی سے اتار کر عدالت لانا ممکن نہیں، ججز حاضری قبول کریں: شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججز تسلی کر لیں اور حاضری قبول کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت میں شدید رش کے باعث عمران خان کوگاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے لہٰذا جج سے درخواست کریں گے کہ وہ عمران خان کی حاضری کو کریں۔ 

سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججزتسلی کر لیں، پنجاب حکومت نے فول پروف سکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے 5 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ عدالت کے احاطے میں موجود ہیں اور تاحال ججز کے روبرو پیش نہیں ہو سکے۔ 

مصنف کے بارے میں