پی ایس ایل، پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل، پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے نوویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر اکمل کی جگہ محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، واحد بنگلزئی، مارٹن گپٹل، افتخار احمد، اوڈین سمتھ، محمد نواز، قیس احمد، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، داسون شناکا، جیمی نیشام، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں