افتخار کی نصف سنچری، گلیڈی ایٹرز کا زلمی کو 155 رنز کا ہدف

افتخار کی نصف سنچری، گلیڈی ایٹرز کا زلمی کو 155 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے نوویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ 
افتخار احمد 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12، سرفراز احمد 39، محمد نواز 2 اور اوڈین سمتھ 25 رنز بنا سکے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ارشد اقبال اور جیمی نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر اکمل کی جگہ محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، واحد بنگلزئی، مارٹن گپٹل، افتخار احمد، اوڈین سمتھ، محمد نواز، قیس احمد، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، داسون شناکا، جیمی نیشام، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں