لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے معاملے پر سماعت کی جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 
جسٹس طارق سلیم شیخ نے دوران سماعت کہا کہ عمران خان کو بیٹھا رہنے دیں اور پھر ان سے استفسار کیا کہ خان صاحب، آپ کی درخواست پر دستخط مختلف ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ پہلی ضمانت میرے دستخط اور منظوری کے بغیر فائل ہوئی،خ مجھے افسوس ہے۔ 
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو احتیاط کرنی چاہئے جس پر عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ جب اس معاملے کا پتہ چلا تو اظہر صدیق کو درخواست واپس لینے کا کہا کیونکہ پہلی درخواست ضمانت میری منظوری کے بغیر فائل کی گئی تھی۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ 

مصنف کے بارے میں