کشمش کے انسانی صحت پر اثرات جان کر حیران رہ جائیں گے

کشمش کے انسانی صحت پر اثرات جان کر حیران رہ جائیں گے

لندن: کشمش ہمارے گھروں میں میٹھی ڈشوں میں استعمال ہونے والے اجزا میں سے ایک ہے ۔کشمش کے فوائد بے شمار ہیں ۔لیکن یہاں ہم صرف چند فوائد کا ذکر کر رہے ہیں ۔ اگر دن میں چند دانے کشمش کھا لیں تو اس کا کتنا فائدہ ہو سکتا ہے جانیئے ۔

1-شمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہےپابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے

 2-صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے، کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

 3-کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 لہذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے واسطے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے