کالی مرچ موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے ،ماہرین

کالی مرچ موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے ،ماہرین

اسلام آباد: امریکی ماہرین صحت نے کالی مرچ کے استعمال کو موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت مفید قرار دیا ہے ۔مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ کئی بیماریوں کی دوا ہے، کالی مرچ میں موجود پیپرائن نامی جزانسانی بدن میں نہ صرف چکنائی کو جمنے بلکہ چکنائی کو نئے خلئے بنانے سے بھی روکتا ہے۔کالی مرچ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافے کے لئے بھی مفید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کرکے نئے خلیوں کے بننے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔