پیپلزپارٹی کی ریلی: پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے، بلاول

پیپلزپارٹی کی ریلی: پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے، بلاول

فیصل آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ۔ملک میں شریف برادران کی آمریت ہے،یہ لوگ پولیس کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرتے ہیں،کارکن اسی جذبے سے بڑھتے جائیں۔کل کی ریلی میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔بلاول زرداری نے رات فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں قیام کیا۔ ان کے لیے جمعہ کی صبح بھرپور ناشتے کے انتظامات کیے گئے۔پارٹی چیئرمین ناشتے کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے۔

اسٹیج سے اتر کرمعذورکارکن یونس انجم سے ملاقات کی۔ناشتے میں پائے ،حلوہ پوری ،پراٹھا ،چنے کا سالن ،آملیٹ چائے ،لسی ،کافی اور کئی طرح کے جوسز رکھے گئے تھے ،بلاول نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ناشتہ کیا ۔اس موقع پر جڑانوالہ کے رہائشی معذور کارکن یونس انجم سے ملنے کے لئے بلاول خود بھی نیچے کارپٹ پر بیٹھ گئے ۔ناشتے کے بعد بلاول نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف برادران کی آمریت ہے، پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے۔

مصنف کے بارے میں