چیف جسٹس آف پاکستان کا 7 سالہ بچی زیادتی کیس میں از خود نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کا 7 سالہ بچی زیادتی کیس میں از خود نوٹس

کراچی: تھر سے موت کے چنگل سے بچ نکلنے والی ننھی کلی کراچی میں درندگی کا شکارہوگئی تھی۔ کراچی کے علاقہ کورنگی میں نامعلوم افراد نےسات سالہ بچی کو زیادتی کے بعدوحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا کاٹ کر کورنگی ندی میں پھینک گئے۔ 7سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،دوسری جانب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، بچی کا ماموں اور والد بھی سامنے آگئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں بچی سے زیادتی کے واقعہ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے اڑتالیس گھنٹے میں جواب طلب کرلیا ہے ،،چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اسے  زخمی کرنے کے حوالےسے تفصیلی رپورٹ پیش کی جاۓ۔
دوسری جانب جانب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، بچی کا ماموں شوکت اور والد شبیر تھانے پہنچ گئے،ولیس کے مطابق بچی کا تعلق ضلع لاڑکانہ کے گاؤں میؤ سے ہے جبکہ بچی کا والد شبیر کورنگی کا رہائشی ہے۔بچی کے والد اور ماموں کا کہنا ہے کہ بچی گذشتہ روز کھيلتے کھيلتے غائب ہو گئی تھی،، جبکہ بچی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔
زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والے بچی سول اسپتال کے آئی سی یو وارڈمیں زیر علاج ہے،جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،گزشتہ روز کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کمسن بچی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں ندی میں پھنک کر فرارہوگئے۔

مصنف کے بارے میں