پاک فوج کا برف باری سے شدید متاثرہ قلات ڈویژن میں بھر پور امدادی آپریشن جاری

پاک فوج کا برف باری سے شدید متاثرہ قلات ڈویژن میں بھر پور امدادی آپریشن جاری

راولپنڈی: پاک فوج برف باری سے شدید متاثرہ قلات ڈویژن میں بھر پور امدادی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چار ٹن خوراک خمیے اور کمبل متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے ہیں پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔امدادی اشیاء مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔

پاک فوج نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر دو ایم آئی ،سترہ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ہیلی کاپٹروں سے قلات، خالق آباد اور منگوچر علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جائیںگی۔

مصنف کے بارے میں