پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ائر لائن بن گئی

پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ائر لائن بن گئی

کراچی: پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دوبوئنگ737-800 طیاروں کو جمعہ سے اپنے فضائی آپریشن میں شامل کر دیا۔ اس وقت کوئی دوسری پاکستانی ائر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کر رہی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے دو اور طیارے اگلے چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والے4 ائر بسA-310 طیاروں کے گرانڈ ہونے کے بعدطیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

یہ دونوں طیارے جمعہ کو 6 پروازوں کیلئے استعمال ہو ئے جن میں کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-316, PK-317, PK-306, PK-307 اورکراچی سے ملتان اور اسلام آباد کی پروازPK-380 اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-319 شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں