معروف ماڈل کی 4منزلہ عمارت سے خود سوزی کی کوشش

برازیلین ماڈل ڈی بورہ ڈینٹاس نے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جس میں ان کی جان تو بچ گئی تاہم وہ اپنا دھڑ مفلوج کروا بیٹھیں۔

معروف ماڈل کی 4منزلہ عمارت سے خود سوزی کی کوشش

برازیلین ماڈل ڈی بورہ ڈینٹاس نے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جس میں ان کی جان تو بچ گئی تاہم وہ اپنا دھڑ مفلوج کروا بیٹھیں۔

برازیل کی ماڈل اور 2015 میں ’’مس بم بم‘‘ کا ٹائٹل جیتنے والی ڈی بورہ ڈینٹاس نے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے 4 منزلہ عمارت کی کھڑکی سے چھلانک لگادی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ماڈل کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کے جسم کا کمر سے نچلا حصہ (دھڑ) مفلوج ہوگیا۔

برازیلین ماڈل کے دوستوں کے مطابق وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں تھیں اور بہت زیادہ اداس رہنے کی وجہ سے انہوں نے شراب نوشی کے ساتھ نشہ آور ادویات کا استعمال بھی زیادہ کر دیا تھا۔  خودکشی کی کوشش سے قبل ماڈل کے اسکینڈل سے متعلق متنازع ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔