فواد خان کے وزن میں اتنا اضافہ کہ پہچاننا مشکل ہو گیا

فواد خان کے وزن میں اتنا اضافہ کہ پہچاننا مشکل ہو گیا

لاہور : فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں شہرت حاصل کرنے کے لئےزیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی، ان کی پُر کشش شخصیت نے جلد ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

 پاکستانی خان ان دنوں  اپنی نئی فلم  مولا جٹ  2 کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

کردار چونکہ مولا جٹ کا ہے لہٰذا خود کو اس روپ میں ڈھالنے کے لئےانہیں اپنا وزن  اور داڑھی بھی بڑھانا پڑی۔فواد کے اندر آنے والی اس تبدیلی کو دیکھ کر یقینا ًآپ بھی چونک جائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم  مولا جٹ  2 کی ہدایت کاری کے فرائض   بلال لاشاری نے انجام دئیے ہیں جبکہ کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے، فلم میں  مولا جٹ کا مرکزی کردار فواد خان جبکہ  نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی نبھائیں گے۔

فلم میں موجودہ دور کے اسٹائلش اداکاروں کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ یہ ماضی میں بننے والی روایتی پنجابی فلموں  سے ہٹ کر ہوگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں مائرہ خان جو کہ  فواد کے مدمقابل  کردار ادا کریں گی ان کے علاوہ حمائمہ ملک،شمعون عباسی،عدنان جعفر بھی  اہم کردار میں نظرآئیں گے۔

مصنف کے بارے میں