اوم پوری سے متعلق منوج باجپائی کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

اوم پوری سے متعلق منوج باجپائی کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے چند روز قبل وفات پانے والے مایہ ناز ادا کار اوم پوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی تو شاید ان جیسا کردار کوئی ادا نہ کر سکے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ وہ ان کے کردار کیلئے خود کو سب سے موضوع سمجھتے ہیں کیونکہ وہ انہیں بہت قریب سے جانتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آخری رسومات میں شرکت کے وقت بھی میرے چہرے پر مسکراہٹ تھی کیونکہ انکی محظوظ کن شخصیت کو یاد کر کے میں کبھی اداس نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے خواب دیکھنے پر ہماری مدد کی ۔ اگر کوئی چھوٹے طبقے سے ان کے پاس آتا وہ اس کی راہنمائی کرتے اور اس کے خوابوں کی تکمیل میں اس کا ساتھ دیتے ۔ ان کا رویہ ہر شخص کیلئے ایک جیسا ہوتا ۔ اور ان کی شخصیت کے انہیں پہلووں کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

مصنف کے بارے میں