اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازسن کر قریبی گھروں کے لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔


دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹی اورایک گھریلوملازمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔