خواتین حجاب میں خوبصورت اور پراعتماد نظر آتی ہیں

سپر ہٹ فلم دنگل میں اداکاری کرنے والی سری نگر کی رہائشی لڑکی زائر ہ وسیم نے کہا ہے کہ حجاب میں خواتین خوبصورت اور پر اعتماد نظر آتی ہیں ۔

خواتین حجاب میں خوبصورت اور پراعتماد نظر آتی ہیں

ممبئی:  سپر ہٹ فلم دنگل میں اداکاری کرنے والی سری نگر کی رہائشی لڑکی زائر ہ وسیم نے کہا ہے کہ حجاب میں خواتین خوبصورت اور پر اعتماد نظر آتی ہیں ۔ اپنے متنازع بیان کی وجہ سے کشمیریوں سے معافی مانگنے والی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم وزیر کھیل و امور نوجوانان وجے گوئل کے منفی تاثرات پر میدان میں آگئیں اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین حجاب میں زیادہ خوبصورت اور پر اعتماد نظر آتی ہیں ۔


وزیر کھیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک باحجاب خاتون کیساتھ بے لباس خاتون کا کینوس پوسٹ کر کے زائرہ وسیم پر تنقید کی جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ”میں آپکی رائے سے اتفاق نہیں کرتی “۔میری درخواست ہے کہ مجھے اس طرح کی غیر اخلاقی تصاویر سے تشبیہہ نہ دی جائے ۔جس پر وجے گوئل نے جواب میں کہا کہ آپ نے غلط سمجھا ۔”میں نے تو آپکے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ بدکار لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئیے“۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ مجھے تشویش ہے آپ ابھی تک نہیں سمجھ سکیں مگر میں تمہارے لیے دعا گو ہوں اور تمہارے کام کی تعریف کرتا ہوں۔