نواز الدین صدیقی کیلئے زیادہ اہم کون ۔۔۔۔ سلمان یا شاہ رخ ؟ 

نواز الدین صدیقی کیلئے زیادہ اہم کون ۔۔۔۔ سلمان یا شاہ رخ ؟ 

ممبئی : بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں تینوں خانز کے ساتھ ولن کا کردار نبھانے والے اداکار نواز الدین صدیقی سے جب شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کسی ایک کا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے دونوں کو پسندیدہ قرار دیا ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو میں جب نواز الدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے ولن کے کردار کو سلمان یا شاہ رخ میں سے کس کیساتھ زیادہ محظوظ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں کسی ایک کا نام نہیں لینا چاہتا ، میرا دونوں اداکاروں کے ساتھ بہترین تجربہ رہا ، حتی کہ مجھے چاروں سپر سٹار شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان اور امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنیکا موقع ملا اور اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں