کنگ خان اداکارہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں پر فدا ہو گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور انہیں فلم ’’رئیس‘‘ کے کردار میں لاجواب قراردیا ہے۔

کنگ خان اداکارہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں پر فدا ہو گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور انہیں فلم ’’رئیس‘‘ کے کردار میں لاجواب قراردیا ہے۔

بھارتی انتہا پسندوں اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی کے باوجود کئی ناموراداکار بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں  جب کہ چارمنگ ہیرو فواد خان کا سحر اب بھی بالی ووڈ پر سرچڑھ کر بول رہا ہے لیکن اب  ماہرہ خان نے بھی کنگ خان کے اپنا اسیر بنا لیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں اور فلم ’’رئیس‘‘ میں ان کے کردار سے متاثر ہو کر انہیں لاجواب اداکارہ قرار دیا ہے ۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ حیران کن اور خوبصورت اداکارہ ہیں جو فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی بڑی اسٹار بن کر ابھری ہیں اوران کے لیے فلم انڈسٹری نئی نہیں، کنگ خان یہیں نہ رکے اور ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ فلم “رئیس” میں اپنے کردارکے حوالے سے لاجواب ہیں اور ایک باصلاحیت اداکارہ کے اچھے  مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔