طالبان حملے میں 14 افغان اہل کار ہلاک

 طالبان حملے میں 14 افغان اہل کار ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے میں گذشتہ رات طالبان باغیوں نے بڑا حملہ کیا، جس دوران کم از کم 16 پولیس اہل کار ہلاک ہوئے، جب کہ دو سرکاری چوکیوں پر قبضہ کیا گیا۔ لڑائی قندھار کے میوند ضلعے میں ہوئی۔ اہل کار نے بتایا کہ اِن جھڑپوں کے دوران، افغان افواج نے بھی طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے تین امریکی ساختہ بکتربند گاڑیوں پر قبضہ کر لیا، جنھیں عرف عام میں ہمویز کہا جاتا ہے۔ اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کے لیے کہا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ 27 طالبان جنگجو ہلاک کیے گئے، جن میں چار کلیدی کمانڈر شامل ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان صمیم خپلواک نے لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، مزید تفصیل زیر بحث لانے سے انکار کیا۔قندھار طالبان کا آبائی خطہ رہ چکا ہے۔ اِسے افغانستان کا فی الواقع دارلحکومت کہا جاتا تھا، جب باغی گروپ ملک میں حکمران تھا، جب سنہ 2001 میں امریکی قیادت والے فوجی اتحاد نے اسے اقتدار سے ہٹایا۔