یمن کی فضاوں میں اتحادی افواج کے ہاتھوں 2 بیلسٹک میزائل تباہ

یمن کی فضاوں میں اتحادی افواج کے ہاتھوں 2 بیلسٹک میزائل تباہ

صنعاء: عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے ملیشیاوں کی جانب سے یمن کے صوبے مارب کی سِمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

اتحادی لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے جنوب میں واقع علاقے السواد میں معزول صالح کی ملیشیاوں کے عسکری کیمپ پر شدید حملے کئے۔ اس کے علاوہ اتحادی طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے علاقے عبال میں باغیوں کے چیک پوائنٹس کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 باغی ہلاک ہو گئے۔

ساحلی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے کیمپ پر بم باری کی گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب البیضاء میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے الزاہر ضلع میں حید الملح کے ٹھکانے کو آزاد کرا لیا جب کہ اس دوران متعدد جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے۔

مصنف کے بارے میں