نیب کا مونس الہیٰ اور عبدالعلیم خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نیب کا مونس الہیٰ اور عبدالعلیم خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور: نیب نے چودھری برادران کے بعد مونس الہیٰ اور عبدالعلیم خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ نیب لاہور نے سیکیورٹی ایکسچنیج کمیشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلے میں لکھا ہے کہ مونس الہیٰ اور ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کیسی بھجوائیں اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مونس الہیٰ کی کمپنی اولیو گرو ایسٹ لمیٹڈ اور عبدالعلیم خان کی اوورسیز کمپنی ہیکسم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

نیب لاہور نے اس سلسلے میں ایف بی آر کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے اور عبدالعلیم خان اور مونس الہیٰ کی آف شور کمپنیوں کی معلومات بھی مانگ لی ہیں۔ نیب نے مونس الہیٰ اور علیم خان کو پوچھ گچھ کے لیے 23 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں