مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ہری پور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور بیٹی مریم نواز آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں کیپٹن صفدر، پرویز رشید سمیت پارٹی کی اعلی قیادت شرکا سے خطاب کرے گی ۔ شرکاء کے لیے 32 ہزار کرسیاں لگائی گی ہیں اور قائدین کے لیے 12 فٹ اونچا اور 80 فٹ طویل اسٹیج بنایا گیا ہے ۔ اسٹیج پر قائدین کے لیے 150 کرسیاں لگائی گی ہیں۔

پنڈال کو قائد اعظم، علامہ اقبال اور مولوی تمیز الدین کے بینرز سے سجایا گیا ہے ۔ دوسری جانب میاں نواز شریف کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی جائیں گی جبکہ نواز شریف کے استقبال کے لیے 2 اصلی شیر پنڈال میں کرین کی مدد سے فضا میں بلند کیے جائیں گے ۔ جلسہ میں شریک افراد کی سیکورٹی کے لیے بھی خاص بندوبست کیے گئے ہیں۔

4f66c8500597b57724e47c1a03942960

جلسہ گاہ میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے بیل کا صدقہ بھی دیا جائے گا ۔ جلسہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بندوبست کیا گیا ہے ۔ نواز شریف بے نظیر ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں