فیس بک کا صارفین کی نیوز فیڈ میں خبروں سے متعلق مواد کم کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا صارفین کی نیوز فیڈ میں خبروں سے متعلق مواد کم کرنے کا فیصلہ

کیلی فورنیا: فیس بک 'غلط معلومات اور سنسنی خیزی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی نیوز فیڈ میں تبدیلی لا رہا ہے اور اسے بہتر اور قابل اعتبار بنانے کے لیے صارفین سے سروے کیا جائے گا۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کہنا ہے کہ 'اچھی معیار کی خبروں' کو ترجیح دینے کے لیے صارفین سے پوچھا جائے گا کہ وہ کون سے ذرائع سے ملنے والے خبروں پر زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے سروے کے ذریعے یہ جاننے کی کوششں کی جائے گی کہ وہ کس کی خبر پر اعتبار کرتے ہیں۔ فیس بک کے بانی نے کہا کہ فیس بک پر صارفین کی نیوز فیڈ میں اب خبروں سے متعلق مواد چار فیصد تک ہو گا جو کہ پہلے پانچ فیصد تھا۔ فیس بک اس حالیہ اقدام کے ذریعے سوشل میڈیا جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنا چاہتا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ برانڈز اور میڈیا سے متعلق خبروں کے بجائے خاندانوں اور دوستوں کے درمیان گفتگو کا سبب بنے والے مواد پر زیادہ زور دیں گے۔ فیس بک کی جانب سے اس تبدیلی کے ذریعے اب خبروں کی چھان بین اور تصدیق فیس بک کے ملازمین کے بجائے صارفین کریں گے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم نے پہلے خود سے فیصلہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ہم زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ اس نیوز برینڈ کو جانتے ہیں اور اعتماد کرتے ہیں کہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بہت زیادہ نا اتفاقی، غلط معلومات اور سنسنی خیزی ہے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اب معلومات پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں اور اگر اب ہم نے اس مسئلے سے نہیں نمٹا تو یہ بہت بڑھ جائے گا

۔ ایک سابقہ پوسٹ میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ 2018 میں فیس بک کو ٹھیک کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ فیس بک پر استحصال سے بچیں اور اس سائٹ پر گزارا جانے والا وقت اچھا گزرے۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ فیس بک کو قومی ریاستوں سے بھی محفوظ بنائیں گے۔

دوسری جانب ٹویٹر کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخاب میں چھ لاکھ 77 ہزار سے زیادہ امریکی صارفین نے روس کے نقلی یا بوٹ اکاونٹس کو فالو کیا یا اُن کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں