دھرنا گروپ نے عوام کا وقت برباد کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

دھرنا گروپ نے عوام کا وقت برباد کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری ایک بیان میں کہا کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں یہ عناصرموجودہ دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں جب کہ دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسارہیں.

ان کا مزید کہنا تھا اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا جب کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکوایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں