اکشے کمار کی فلم’پیڈ مین‘ کی سپورٹ میں ملالہ یوسفزئی بھی سرگرم

اکشے کمار کی فلم’پیڈ مین‘ کی سپورٹ میں ملالہ یوسفزئی بھی سرگرم

لندن:بھارتی ایکشن ہیرو اکشے کمار کی آنے والی فلم ’پیڈمین‘ ریلیز سے پہلے ہی شہرت حاصل کرتی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں فلم کی پروڈیوسر اور بالی ووڈ ادکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی کافی متحرک نظر آرہی ہیں۔اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے فلم’پیڈ مین‘ کے موضو ع پر کام کررہی ہیں کے ساتھ پاکستان کی کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی پروموش کیلئے سپورٹ کرنی شروع کردی ہے اور وہ بھی کافی سرگرم نظر آئیں۔


آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ملالہ یوسفزئی نے ڈیبیٹ سوسائٹی میں بات چیت کیلئے مدعو ٹوئنکل کھنہ کا بھرپور ساتھ دیا اور فلم کی سپورٹ کرتی نظر آئی جبکہ فلم کی پروڈیوسر نے یونیورسٹی میں فلم کے موضوع پر بات کی۔

بولی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کافی کام کررہی ہیں اور ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پیڈ مین‘ بھی اس ہی موضوع پر مبنی ہے۔

اس موقع پر ٹوئنکل کھنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم ایک تحریک بن جائے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو خود پر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کیساتھ اس فلم میں سونم کپور اور رادھیکا آپٹے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جبکہ اکشے کمار نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ سے ٹکراﺅ کے پیش نظر ’پیڈ مین‘ کو 26 جنوری کے بجائے9 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔