پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو تاریخی اختیارات دیئے:بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو تاریخی اختیارات دیئے:بلاول بھٹو

حب:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر کے دکھایا ، پیپلزپارٹی نے اس صوبے کو تاریخی اختیارات دیئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر کے دکھایا ، پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو تاریخ میں سب سے زیادہ اختیارات دیئے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کیا کچھ کیا ، بلوچ عوام کو انصاف نہیں ملا اور نہ ہی ہمیں دیا گیا ، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو بہترین انتقام سمجھا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خودمختاری دی ، سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کا ہے جو آصف زرداری نے شروع کیا ، تھر کی عورتوں کو ڈرائیور سے لے کر انجینئر تک نوکریاں دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے غم کو کو بھلا کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ، پیپلزپارٹی نے پورے ملک میں دل کے ہسپتال بنائے ، ہزاروں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ، پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی آمر کو سب سے پہلے باہر پھینکا ۔

ہم چاہتے ہیں ملک سے غربت اور ناانصافی کا خاتمہ ہو ، بے نظیر نے کہا تھا کہ وہ بلوچوں کو حقوق دیں گی اور مالی مسائل کا خاتمہ کریں گی۔