امریکی پالیسی تصادم پر مبنی ہے: روس

امریکی پالیسی تصادم پر مبنی ہے: روس

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ا مریکہ کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تصادم کی پالیسی قرار دیا اور کہا   کہ یہ پالیسی امریکی فوجی حکام کی طرف سے اپنے بڑے دفاعی اخراجات کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ بین الاقوامی قانون کو استعمال میں لاتے ہوئے مذاکرات کی بجائے امریکہ اپنی قیادت کو  تصادم کی حکمت عملی سے ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ پینٹاگون نے اپنی دفاعی حکمت عملی میں شمالی کوریا  کا  تذکرہ کرتے ہوئے کہا   کہ پیانگ ینگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکی میزائل دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مصنف کے بارے میں