لاہور میں دبئی کی طرز پر بڑا پارک بنایا جائے گا : پنجاب حکومت کا فیصلہ

لاہور میں دبئی کی طرز پر بڑا پارک بنایا جائے گا : پنجاب حکومت کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں دبئی گارڈن کی طرز پر ایک بڑا پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس منصوبے کی تعمیر کے لئے (ن) لیگی ایم پی اے منشاء اللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈی جی پی ایچ اے اور سیکرٹری بلدیات کمیٹی کے ارکان ہوں گے جو اپنی سفارشات تیار کرتے ہوئے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔