ہری پور میں ن لیگ کے جلسے میں اچانک اصل شیروں کی آمد

ہری پور میں ن لیگ کے جلسے میں اچانک اصل شیروں کی آمد

ہری پور :مسلم لیگ ن کے جلسے میں اصل شیروں کی آمد ، دھاڑ سے کچھ ڈر گئے تو کئی افراد نے ان سے لطف اٹھایا ، جلسے میں متوالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تو قائد نے شاندار استقبال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخوا میں پاور شو ، جلسہ گاہ میں نواز شریف کی آمد سے قبل شیر آیا ، شیر آیا کی گونج رہی ۔

جی ہاں جلسہ گاہ میں  حقیقت میں شیر آ گیا اور وہ بھی ایک نہیں دو ، دو ن لیگ کی مقامی قیادت پنجرے میں بند دو شیر لے آئی جو دھاڑتے بھی رہے۔

شیروں کو دیکھ کر کارکنوں کے جذبات اور بڑھ گئے اور قائد کی آمد پر بھی شیر آیا ، شیر آیا کی نعرے بازی کرتے رہے۔