زخمی شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

زخمی شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

ویلنگٹن: قومی ٹیم کے آل راو¿ نڈر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں زخمی ہونے کے باعث ٹی 20 سکواڈ سے باہر ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوڈ مکی آرتھر اور سرفراز احمد پر مشتمل پاکستان ٹور مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شعیب ملک کی صحت اور نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹی 20 سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شعیب ملک کے تمام ضروری ٹیسٹوں کے بعد نیوزی لینڈ کے اعلیٰ طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کے بعد پی سی بی انتظامیہ نے شعیب ملک کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان واپس آ کر آرام کرنے سے شعیب ملک انجری کے باعث پیدا ہونے والے ”فوکس“ کے مسئلے سے جلد چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے 7 سے 10 دن سے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ٹیم انتظامیہ نے انہیں پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔