بگ باس الیون کے دو ایسے کردار جوکہ شو سے قبل ہی جانی دشمن تھے

بگ باس الیون کے دو ایسے کردار جوکہ شو سے قبل ہی جانی دشمن تھے

ممبئی : بگ باس الیون کے دو ایسے کردار سامنے آ گئے ہیں جوکہ شو سے قبل ہی انتہا کی دشمنی کو پہنچ چکے تھے اور ایک دوسرے کو شو میں جانے سے روکنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائے۔

تفصیلات کی مطابق بگ باس الیون کی فاتح شلپا شندے نے اس راز سے پردہ ایک نجی اخبار کو انٹرویو کے دوران اٹھایا ، انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے بگ باس الیون میں شرکت کا سوچا اور میرے دشمنوں کا ایک ٹولہ متحرک ہو گیا۔

اس ٹولے میں وقاص گپتا مرکزی کردار ادا کر رہا تھا جس نے میری شو میں شرکت روکنے کیلئے ہر ہربہ استعمال کیا یہاں تک کہ میرے خلاف پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی تاکہ شو میں شرکت کو ٹالا جا سکے۔

جب وقاص گپتا کا کوئی ہربہ کام نہ آیا تو اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کو گھر کے اندر پوچھوں گا ، یہی وجہ تھی کہ میرے بگ باس الیون شو کے گھر میں داخل ہوتے ہی وقاص گپتا مجھ پر ٹوٹ پڑا لیکن مجھے اسے منہ توڑ جواب دینا تھا۔

میں نے شو میں کامیاب ہو کر اپنے تمام مخالفین کو چپ کرا دیا ہے جس میں وقاص گپتا بھی شامل ہے۔