عمران خان اور نواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے : اعتزاز احسن

عمران خان اور نواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے : اعتزاز احسن

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب قوم بتایئے کیا ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘‘کاالمناک واقعہ دل خراش نہیں تھا ؟ پی ٹی آئی چیئرمین پارلیمنٹ پرلعنتیں بھیجنے کی بجائے اپنی گفتار کو جمہوری بنائیں عمران خان اورنواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں ‘‘ سے نہیں مانے گے سفاک درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے بچانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب خود خدا کاخوف کھاتے نہیں دوسروں کو جذبات نہ بھڑکاٹنے کی وصیتیں کررہے ہیں اللہ کی شان دیکھیں (ن) لیگی بے حس حکمرانوں کی سینہ زوری اب نہیں چلے گی ؟ ان ظالموں کو اپنی گردنیں قانون کے سامنے ہرحال میں جھکانا پڑیں گی ۔ شوباز خادم اعلیٰ کی نیب میں طلبی کاپیپلز پارٹی خیرمقدم کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’متحدہ اپوزیشن کے پاورشو‘‘ کو ناکام کہنے والے (ن) لیگی درباری احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں (ن) لیگ حقائق کاسامنا کرنی والی جمہوری عوامی جماعت کبھی نہیں بن سکتی ’’ جاتی امرا‘‘ کے تمام حواری عوامی ردعمل سے اذیت ناک صدمے کاشکار ہوچکے ہیں ۔، آج بھی جمہوری دور میں قوم کو گمراہ کررہے ہیں پیپلز پارٹی منافقانہ طرز عمل کے خلاف تھی اورہے ہم سیاست نہیں مظلوموں کی دلجوئی کے لیے آئیں ہیں۔