شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے، عمران خان

شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شریف مافیا  نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے۔


عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ کارڈ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ایک نااہل شخص کی تصویر سرکاری ہیلتھ کارڈ پر جاری کرنا بہت ہی شرمناک فعل ہے، دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ایسا عمل قابل قبول نہیں ہوتا۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ٹیکس کے پیسے سے مجرموں کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور قوم نے تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی ہے