یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے پالیسی مزید سخت

یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے پالیسی مزید سخت

لاہور: مایہ ناز سرچ انجن کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ویب سائٹ نے صارفین کے لیے پالیسی مزید سخت کر دی۔
یوٹیوب نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 ہزار سے کم ویوز اور 100سے کم سبسکرائبر والے چینلز پر اشتہارات نہیں دکھائیں گے۔ یوٹیوب نے اس پالیسی کو اب مزید سخت کر دیا ہے۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے اب وہی صارفین کما سکیں گے جن کے چینلز کے سبسکرائبر 1000 سے زیادہ اور پچھلے بارہ ماہ میں ا±ن چینلز کی دیکھی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ 4000 گھنٹو¿ں سے زیادہ ہوگا۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اقدام سے حقیقی تخلیق کار اور برے فنکاروں کو آسانی سے الگ کیا جا سکے گا۔
پچھلے سال کچھ چھوٹے انتہاپسندانہ چینل پر اشتہارات نظر آنے کی وجہ سے سینکڑوں کمپنیوں نے یوٹیوب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ چھوٹے انتہا پسندانہ چینل بہت زیادہ لوگوں تک تو رسائی نہیں رکھتے تھے لیکن ان کی وجہ سے بلاشبہ کمپنی کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔ غالبا ً اسی وجہ سے یوٹیوب اب بے دریغ انتہائی سخت معیار اپنا رہا ہے۔