لاہوریوں نے نواز شریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا : عابد شیر علی

لاہوریوں نے نواز شریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا : عابد شیر علی


اسلام آباد:وفاقی وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیرعلی میاںمحمد نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں‘ لاہوریوں نے میاں محمد نواز شریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی‘ استعفے مانگنے والے خود استعفے دینے کے وعدے کر کے رفوچکر ہو گئے ، شیخ رشید 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 30جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دیا تو الیکشن ہو جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کا سپاہی مجھے شکست دے دے گا‘ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل و خوار کر دے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھر نے ملک وقو م اور معیشت کیلئے ز ہر قاتل ہیں عا م انتخا با ت میں پا نچ مہینے باقی ہیں موجود ہ صورتحال میں احتجاج اور دھر نو ں کی سیاست کر نے وا لے ملک وقو م سے مخلص نہیں ہیں تمام طبقات احتجاجی اور دھر نا سیاست کر نے وا لو ں کے مذ مو م مقا صد کو سمجھ چکے ہیں قوم ہمیشہ کی طرح ا ب بھی دھر نا سیاست کے علمبر د اروں کو مسترد کر د ے گی۔


انہوں نے کہا جو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے‘ دھر نو ں سے پاکستان کی حا لت سنور نہیں سکتی بلکہ دھر نو ں اور احتجاج سے معیشت کو نقصان ہو گا‘ اس لئے خدا کیلئے ملک کو ترقی کرنے دیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔