عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

ممبئی : بالی وڈ سٹار عامر خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلاگ بسٹر فلم سے سب کو پچھاڑ دیا ہے ، نئی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔


تفصیلات کے مطابق عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے بھارت میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

سیکرٹ سپر سٹار نے چینی باکس آفس پر پہلے روز کمائی میں ’دنگل‘ کو پچھاڑ دیا اور فلم نے پہلے ہی روز 43 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جس نے بھارتی باکس آفس پر 380 کروڑ روپے اور چینی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔